کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد آسٹریلیا میں ہاکی لیگ کی تیاریاں

0
108

سڈنی:

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے بعد آئندہ ماہ سے آسٹریلیا میں ہاکی لیگ شروع ہورہی ہے جس میں 2 پاکستانی بھی ایکشن میں ہوں گے۔

سڈنی میں ڈسٹرکٹ کلب ہاکی لیگ کے لیے پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ علیم بلال کے ساتھ جونیئر کھلاڑی محسن کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔
علیم بلال کا کہنا ہے کہ سڈنی میں ان دنوں انفرادی ٹریننگ میں مصروف ہوں۔ ہاکی لیگ مارچ میں کھیلی جانی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے اب جولائی میں اسے ری شیڈول کیا گیا ہے۔ 10 جولائی سے گلیب ڈسٹرکٹ کلب ٹیم کا ٹریننگ کیمپ شیڈول ہے، پہلا میچ اٹھارہ جولائی کو ہوگا اور پریمیئر لیگ اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہے گی۔

پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ نے کہا کہ ایف آئی ایچ کی جانب سے ورلڈ کپ میں ایشیا کپ کی تین ٹیموں کو براہ راست رسائی دینا خوش آئند ہے۔ اس سے ایشیائی ٹیموں کے پاس آگے آنے کا شاندار موقع ہوگا اور خطے میں ہاکی کو بھی فروغ ملے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹاپ 3 میں جگہ بناسکتی ہے۔ ایشیا کپ میں بہترین تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here