ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن بدستور برقرار، بھارت سرفہرست

0
412

برمنگھم:

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں آغاز قدرے مایوس کن ہوا تاہم گذشتہ دونوں میچز میں لگاتار کامیابی سے چھٹی پوزیشن بھی کسی فوری خطرے کی زد میں دکھائی نہیں دے رہی، گرین شرٹس نے اسی نمبر سے ایونٹ کا آغاز کیا تھا، اس وقت پوائنٹس کی تعداد 96 جبکہ اوپر موجود جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک صرف افغانستان کو شکست دے سکی۔ وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی مگر اس کے پوائنٹس109 ہے۔

اس طرح پاکستان اور پروٹیزکے درمیان13  پوائنٹس کا فرق موجود ہے، آسٹریلوی سائیڈ نے رینکنگ میں اپنی پوزیشن کافی بہتر بنالی ہے، وہ نہ صرف پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ چکی بلکہ تیسرے نمبر کی نیوزی لینڈ ٹیم سے فاصلہ بھی صرف 2 پوائنٹس رہ گیا، انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بھارتی ٹیم نے وقتی طور پر ٹاپ پوزیشن اپنے قبضے میں لے لی مگر آنے والے میچز کے نتائج سے ردوبدل ہوسکتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here