آرمینیا میں کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف معطل

0
71

یریوان:

آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا کے تناظر میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملک کے آرمی چیف، پولیس چیف اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کو معطل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر اپنے ایک مراسلے میں آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف آرٹیک ڈیوٹیان، پولیس چیف آرمن سارگ سیئن اور نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ ایڈورڈ مارٹیرو سیئن کی معطلی کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نیکول پشی نیان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کی معطلی کی واضح وجہ نہیں بتائی تاہم معطلی کے بعد ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کی اہم اور ذمہ دار شخصیات کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی۔

 

قبل ازیں آمینیا کے ایک آن لائن اخبار میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں آرمی چیف کے بنگلے میں جاری ایک تقریب کا احوال کا بتایا گیا تھا، اس تقریب میں شرکت کے لیے گھر کے باہر مہمانوں کی کاروں کی قطار لگ گئی تھی جب کہ شرکا نے احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کی تھی۔

آرمی چیف آرٹیک ڈیوٹیان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی شادی کی سادہ تقریب گھر ہی میں رکھی گئی تھی جس میں دیگر عہدیدار بھی شریک تھے تاہم تقریب میں کسی پابندی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ گھر میں رکھی گئی تقریب نجی معاملہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آرمینیا میں  13 ہزار 325 کورونا کے مریض ہیں جب کہ 211 اموات ہوچکی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here