شوگرملزایسوسی ایشن نےحکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے، شہباز گل

0
83

اسلام آباد:

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے لیکن اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کردی ہے، وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے آج بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں کہ آگے بھی وزیر اعظم عمران خان بیٹھے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اب بات 70 فی کلو پر نہیں رکے گی، ہم اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور چینی کی درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سفارشات اور سزا کو منظور کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی تھی جب کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو کہا ہے کہ آئندہ سماعت تک ملک بھر میں چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here