حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ’بڑے حملے‘ کا دعویٰ

0
389

صنعا:

حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کی حدود میں بہت دور تک ’بڑے پیمانے کا حملہ‘ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان کچھ دیر پہلے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ انتظام ٹی وی چینل ’المسیرۃ‘ پر حوثی فوج کے ترجمان نے کیا ہے۔

اگرچہ حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹے بعد اس حملے کی تفصیلات پیش کی جائیں گی لیکن سعودی حکومت یا سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں سے کسی کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں اور سعودی فوجی اتحاد میں گزشتہ پانچ سال سے جنگ جاری ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے کئی بار یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے لیکن ایران نے ہر بار اس الزام کی تردید کرتے ہوئے یہی کہا ہے کہ وہ حوثی افواج کی صرف اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here