علم فلکیات !!!

0
369
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپکی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ہمارا سلسلہ گفتگو جو ستاروں کے موضوع پر چل رہا ہے، اس قسط میں بروج کے متعلق مختصر بیان ہوگا اور اس کے بعد ہم مزید گہرائیوں اور باریکیوں پر گفتگو کریں گے گزشتہ قسط میں برج حمل سے متعلق بیان ہوا تھا آج دیگر بروج سے متعلق مختصر گفتگو اس کالم کا حصہ بنے گی۔
برج ثور:- خاصہ : قوت برداشت۔ قیام و پائیداری و استقلال ذہنی۔ روحانی اور مادی قوتوں کی رہنماءکرنے والے بروج میں سے ایک یہ ہے۔ یہ بے حس و حرکت ، خاموش اور اثر وخیالات کو قبول کرنے والا ہوتا ہے مونث فطرت ہے جبکہ منفی طاقت رکھتا ہے طبع اس کی خاکی ہے۔تعمیری خصائل ، خود اعتمادی ، مستقل مزاجی ، محبت کرنے والا ، شفقت آمیز ، تخریبی خصائل : حاسد ، جلد مشتعل ہونے ولا ،سرکش اور ضدی ثور والے محنتی ہوتے ہیں۔ غیر جانبدار، بے سروکار، جفاکش اور حاکمانہ جذبہ رکھنے والے ،رنگ : گلابی۔ سفید۔ خاکی۔ بھوراپتھر ،الماس ، بھورا عقیق ، سرخ عقیق ملازمت اور کام ایسے اختیار کرنے چاہئیں جو خانہ دوم کی منسوبات سے متعلق ہوں۔
برج جوزا :- خاصہ : صاحب عقل و دانش۔ بو قلم یہ ان بروج میں سے ایک ہے جو زہنی ، روحانی ، اور مادی معاملات پر حکمران ہیں یہ مزکر ہے اور طبع بادی ہے۔ یہ سرگرم و مستعد ہوتا ہے۔ اسلوب اور لہجہ میں خصوصیت کا ڈھنگ رکھتا ہے حکمراں اور سربراہ ہوتا ہے۔ تعمیری خصائل : ہوشیار ، وجدانی ، پاکیزہ خیالات۔ مشفق و مہربان تخریبی خصائل : مضطرب۔ بعض اوقات بہت چالاک۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے جوزا لوگ باریک بین۔ ضابطے کے پابند۔صاحب فکر۔ مطالعہ کے شائق۔ شبہ کرنے والے اور سطحی ہوتے ہیں۔ رنگ : زرد۔ سرخ۔ سیاہ پتھر : تر مرے ، کندرب ( زمرد) ملازمت اور کام : ایسے اختیار کرنے چاہئیں جو زائچہ کے خانہ سوئم کی منسوبات سے متعلق ہوں برج سرطان :- خاصہ : قابل مدافعت ، کٹر پن ، استقلال پسند ، خانگی زندگی کا دلدادہ ، سادگی یہ ان بروج میں سے ایک ہے جو روح اور دل کی قوتوںپر حکمران ہیں ، یہ مونث ہے اور منفی طبع آبی ہے یہ خاموش بے حس اور اثر قبول کرنے والا ہے۔ تعمیری خصائل : خود اعتماد ، مہربان ، گہرے سوچنے والے تخریبی خصائل : خود غرض سرطانی لوگ روحانی قوت سے جلد متاثر ہونے والے ہنگامہ خیز ، ھیجانی ، ثابت قدم ، وفادار اور حساس ہوتے ہیں کسی کے ساتھچپک جانے والے ہوتے ہیں۔ رنگ : سرخ ، ہلکا نیلا ، سفید پتھر : زبرجد ، نیلم ، سنگ ستارہ ملازمت اور کام : ایسے اختیار کرنے چاہئیں جو خانہ چہارم کی منسوبات سے متعلق ہوں۔ برج اسد:- خاصہ : ہمت اور خدا خوفی یہ ان بروج میں سے ایک ہے جو روح اور دل کی قوتوں پر حکمران ہیں۔ یہ مزکر ہے اور مثبت ہے طبع آتشی ہے یہ ہوشیار ، سرگرم ، اور مستعد ہے۔ اسلوب میں تسلیم کرانے کی خصوصیت رکھتا ہے حکمران اور سربراہ ہے ۔ تعمیری خصائل : مہربان ، ہمت دلانے والا ، بے غرض ، ایثار والا ، حق پسند ، معاف کردینے والا
تخریبی خصائل : مشتعل ، جلد باز ، غلط فہمی میں مبتلاءہونے والا اسد والے لوگ با قوت۔ خوش مزاج اور ایک دوسرے سے مل جل کر رہنے والے ہوتے ہیں۔ رنگ : سبز۔ بھورا۔ خاکی پتھر : زمرد۔ یاقوت۔ سنگ سلیمانی ملازمت اور کام : ایسے اختیار کرنے چاہئیں جو خانہ پنجم کی منسوبات سے متعلق ہوں ۔
برج سنبلہ :- خاصہ : پاکیزگی۔ پاک دامنی۔ نفاست یہ ان بروج میں سے ایک ہے جو روح اور دل کی قوتوں پر حکمران ہیں یہ مونث ہے اور منفی طبع خاکی ہے یہ خاموش ، بے حس و حرکت اور اثر قبول کرنے والا ہوتا ہے ۔ تعمیری خصائل : بے غرض ، ایثار والا ، حق پسند ، ہوشیار ، وجدانی ، سخنور ، خطیبانہ انداز ، خوددار تخریبی خصائل : ناموافق ، بے صبر ، بہت چالاک ، حاسد ، غم کرنے والا یہ لوگ پر امید کمرشل نقطہ نظر رکھنے والے اور بے تکلف ہوتے ہیں۔ رنگ : سبز۔ سرخ۔ بھورا۔ خاکی پتھر : روداکھ۔ ہیرا۔ سنگ یشم ملازمت اور کام ایسے اختیار کرنے چاہئیں جو چھٹے گھر سے منسوبات سے متعلق ہوں برج میزان :- خاصہ : وجدانیت ، انصاف پسندی یہ ان بروج میں سے ایک ہے جو دل و دماغ کی قوتوں پر مشترکہ طور پر قابض ہے یہ مردانہ ہے اور مثبت ہے طبع بادی ہے ۔ یہ سرگرم ہے۔ با اثر اور سربراہ و حکمران قسم کا ہوتا ہے ۔ تعمیری خصائل : وجدانی ، صالح ، باحیا ، باشعور، شفقت آمیز ، شائستہ تخریبی خصائل : غمگین میزان والے اظہار پسند اور دلائل لانے والے ہوتے ہیں رنگ : خاکی ، زرد ، نیلا پتھر : سنگ یشم گلابی رنگ کا ، سنگِ دودھیا ( اوپل) ، کارکیتک ملازمت اور کام ایسے اختیار کرنے چاہئیں جو ساتویں گھر سے متعلق ہوں۔ برج عقرب :- خاصہ : جدت پسند ، اشتیاق ، قوت تخلیق یہ ان بروج میں سے ایک ہے جو دل و دماغ کی حکمراں قوتوں پر مشترکہ طور پر قابض ہوتا ہے یہ مونث ہے اور منفی طبع آبی ہے۔ یہ خاموش ، بے حس و حرکت اور اثر قبول کرنے والا ہوتا ہے تعمیری خصائل : مضبوط قوت ارادی والا تخریبی خصائل : بے صبر ، مضطرب ، حاسد ، گرم مزاج ( تیز طبع) عقربی لوگ باعزت ، تکریم والے ، ثابت قدم ، سخت گیر اور جازب ہوتے ہیں۔ رنگ : نیلا ، سرخ ، سیاہ پتھر : پکھراج ، میلے چائٹ ( MALACHITE) ملازمت اور کام ایسے اختیار کرنے چاہئیں جو آٹھویں گھر کی منسوبات سے متعلق ہوں آج ہم نے سات بروج سے متعلق بیان کیا اگلے کالم میں مزید چار رہ جانے والے بروج پر گفتگو ہوگی۔ گزشتہ روز کالم لکھنے سےایک روز قبل گزرنے والا سورج گرھن جوکہ امریکہ میں نظر نہیں آیا لیکن گرھن کے اثرات پوری زمین پر پڑتے ہیں اور اہل زمین بھیاس سے متاثر ہوتے ہیں گردش سیارگان کے دوران جب سورج اور زمین کے درمیان چاند آجاتا ہے تو سورج گرھن کہلاتا ہےشمسی سال کے دوران چار مرتبہ چاند گرھن اور عموماًدو مرتبہ سورج گرھن ہوتا ہے ۲۱ جون سال کا طویل ترین دن بھی ہوتا ہےجبکہ یہ سورج گرھن بھی طویل تھا جو اس دفعہ رنگ آف فائر تھا جو عین وقت پر سورج کے گرد جلتی روشنی کا کے چھلے کا نظارہ لگرہا تھا پاکستانی معیاری وقت کے مطابق ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here