سید کاظم رضوی
محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے گزشتہ کالم میں قوس والوں کی خامیوں کا تزکرہ بیان ہورہا تھا کالم وہیں سے شروع کرتے ہیں گزشتہ کالم میں جو خامیاں بیان کی گئیں ان کو مدنظر رکھنا ان کی مزاج جلد بازی کی عادت بھڑنگی ہونا اور اپنے خواہش کیلیے دوسروں کی پرواہ نہ کرنا ان کی زندگی بدلنے کیلئیے یہ یہ ہلکی تجاویز ہیں برائیوں اور خرابیوں کی روک تھام کے لیے ایک راز ہے بروج کی ماہیت کے لحاظ سے یہ لوگ خوبصورتی سی متعلق ہیں بشرطیکہ اپنے کو دلکش بنانے کی کوشش کریں اپنے آپ کا گہرا مطالعہ کرکے اپنی ناکامیوں اور نا فہمیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں اس کے نتیجے میں قوت ارادی تمام خرابیاں دور کرکے اور اچھی عادتوں کو ا±بھار کر ایک معزز شخصیت کی صورت میں ظاہر کرے گی ایک پرامن قوی آدمی زندگی میں کامیاب رہتا ہے وہ اپنے کوکب مشتری کا حاکم ہوتا ہے نہ کہ محکوم گویا اس نے اپنے ستارے کی تسخیر کرلی ہوتی ہے۔
رنگ:- ان کا نجمی موافق رنگ سفید ، نیلا اور سبز ہے انہیں اپنے لباس گھریلو اشیاء وغیرہ کے انتخاب کے وقت ان رنگوں کو مدنظر رکھنا چاہئیے اپنی انگشتری کے نگ میں اسی رنگ کا پتھر اور نگینہ انتخاب کریں جو پیدائشی طالع سے متعلق ہو مثلاً حجر القمر ، کرس اولٹ ( کارکیتک) اور فیروزہ یہ رنگ اور پتھر کیریکٹر اور شخصیت پر اثر انداز ہوکر قابل قدر بنادیں گے۔
کام :- جہاں تک ملازمت کا تعلق ہے اسپورٹس سفری ملازمت مثلاً گارڈ چیکر یا مزھبی اداروں کی ملازمت یا پروفیسری بہتر رہے گی کاروباری لحاظ سے کتابوں کی طباعت یا رسالوں کی نشر و اشاعت کا شعبہ اختیار کرنے میں ترقی کے قوی امکانات ہیں اپنی رجحان طبع کر مدنظر رکھ کر ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں پبلشنگ کا کاروبار آپ کے برج کے وسیع اقتدار کا ایک خاصہ ہے۔
اگر زائچہ کے اندر برج قوس اعلی قوت کے ساتھ واقع ہے تو مندرجہ بالا کردار و صفات نہایت اعلی قدروں سے وابسطہ ہوں گی وہ ان تمام کاموں کے لیے بہت کچھ زیادہ کرنے کا موقع دے گا جو اس سے وابستہ ہے اگر برج قوس کے حامل ملازم تمہارے لوگ ہیں تو ان کو کام سکھا کر وعدہ دو کہ ترقی کہ بہت مواقع ہیں اور ان سے معاملات میں شفافیت بر تو وہ تمام کام بہتر طور پر انجام دین گے اپنے کاندھوں پر تمام بار لے لیں گے قوس والوں کو چاہئیے کہ اپنے کوکب کی خاصیتوں کو بہتر طور پر اپنا لیں پھر مستقبل اور زندگی کے راستے بہت سیدھے صاف اور نمایاں ہوتے چلے جائیں گے اگر یہ لوگ اپنے پر کنٹرول کرسکیں تو مقصد زندگی اپنے ہاتھ میں پائیں گے۔
یہ ہے شمسی طالع کا بیان ان تمام کے لیے جو کسی بھی سال کے یکم دسمبر کو پیدا ہوئے ہیں اس تاریخ مین ہر سال شمس دائرت البروج کے قوس برج برج میں قریباًاسی درجہ پر واقع ہوتا ہے تمام قوس والے تقریباً کم و بیش انہی درجات پر ہونگے ان کی پوزیشن ہر سال بدلتی ہے یہی وجہ ہے کہ شمسی طالع سے حالات محدود حالتوں تک معلوم ہوسکتے ہیں۔
ایک ستارہ شناس کسی شخص سے متعلق یا بہت کچھ جاننے کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ زائچہ پیدائش تیار کرے جوکہ پیدائش کے صحیح وقت کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے یہ زائچہ ہر ایک کا علیحدہ ہوگا اس سے ہر ایک کے علیحدہ اور مخصوص حالات معلوم کرسکنے میں آسانی ہوگی۔
امید ہے آج کے سبق اور مقالے سے علم نجوم کے طالبعلموں نے سیر حاصل گفتگو سے استفادہ حاصل کیا ہوگا میری دعا ہے اللہ آپکے علم میں اضافہ فرمائے اور ان گرھوں کو سمجھنے کی توفیق عطائ فرمائے جو اس علم کیلئے ضروری ہیں جب تک آپ زائچہ بنانے سمجھنے اور پڑھنے کی قابلیت پیدا نہیں کرلیتے اس وقت تک ایک ایک اچھے منجم یا اس شعبہ میں ترقی نہیں کرسکتے آجکل لوگ غیر مذاھب جوتشیوں اور زائچہ نویسوں کے پاس جاکر وہی باتیں معلوم کرکے ان کو بخوشی بڑی رقوم دیتے ہیں اس شعبہ میں کافی گنجائش ہے جو آپ کو باعزت روزگار بھی دینے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے تھوڑی محنت اور شوق و لگن ہو تو یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے اس کے ساتھ ہی اجازت دیجئیے آپ سے ایک ہفتے بعد ملتے ہیں۔
٭٭٭