برکات رمضان شریف !!!

0
49
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ، امسال جو بھی کلمہ گو عبادات بجالارہے ہیں روزے کے ساتھ اللہ کے احکام کی فرمانبرداری کرکے ان سب کی حاجات پوری ہوں اور اس ماہ مبارک کی فضیلت و برکات سے ہر کلمہ گو بہرہ ور ہو اسلام ایک عملی مذہب اور ایسا دین حق جہاں ہر کسی کا حق رکھا گیا ہے آج دنیا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی ہزارہا وجوہات ہیں ،دین آپ کو ہر طرح کی روحانی اور معاشی آسودگی تک عطا کرتا ہے ،اللہ کے فضل سے بہت سے لوگ سوچیں گے وہ کیسے؟
تو جناب ہمارے دین میں جہاں غربا کا حق رکھا گیا ہے مل بانٹ کر کھانے اور برکات سمیٹنے کا حکم دیا گیا ہے زکواة و عشر دیگر ادعیان سے ہٹ کر ایسا مضبوط معاشی نظام ہے جس کی بدولت ہر کلمہ گو کی عزت نفس کا خیال رکھا گیا ،مال مویشی میں فصل میں ہر جگہ ان کا حق رکھا گیا ہے ،بات سمجھنے کی ہے اب کچھ مثال سے واضع کروں تو سب آشکار ہوجائیگا کہنا کیا چاہ رہا ہوں ۔ایک گائوں کے عشر کا حساب فرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔کل گندم 40 ہزار من ہوگی ۔ہر بیسواں من عشر ہے جسکی کوئی معافی نہیں وہ شامل ہوکر باقی 19 من کو بھی ناپاک کرے گا۔ ہمارے گھروں میں بے برکتی و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم اللہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے،ہم اللہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے، علما توجہ دلاتے ہیں مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔100 سے 5 من اور ہزار من سے 50 من عشر ہوا کل 40 ہزار من کا عشر 2 ہزار من گندم بنتا ہے،4500 روپے ایک من گندم کی قیمت ہے۔2 ہزار من کی قیمت 90لاکھ روپے بنتی ہے جس سے گاں کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔بد قسمتی سے اس 2ہزار من میں سے میرے خیال میں 2سو من بھی عشر بڑی مشکل سے نکلتاہوگ جو چند گھر نکالتے ہیں ہمارا دین ہمیں ہر مسئلہ کا حل بتاتا ہے لیکن عمل در اآمد تو ہم نے خود کرنا ہے،دین سے دوری اصل مسائل کی جڑ ہے، آئیں تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ اس طرف دلائیں، ہمیں اپنے حصے کا دیپ بھی جلانا ہے۔اب زکر ان کاموں کا جن سے اجتناب ضروری ہے ایسا کرنے سے آپ رمضان کی عبادات پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں اور وقت کا درست استعمال کرسکتے ہیں۔ 1. ٹیلی ویژن: یہ انتہائی خطرناک چور ہے یہ آپ کا وقت چوری کرے گا اور آپ کو ماہ رمضان میں بے ہودہ ڈراموں اور رمضان ٹرانسمیشن جیسی لغویات میں لگائے رکھے گا اور عبادت سے محروم کرے گا۔ 2. بازار: یہ چور بڑا شاطر ہے یہ آپ سے وقت اور پیسہ دونوں لے اڑے گا یہ آپ کا ہاتھ پکڑ کر بے مقصد بازاروں میں گھمائے گا، 3.کچن: یہ چور خواتین کو ٹارگٹ کرتا ہے اور رمضان میں انہیں طرح طرح کے پکوانوں اور ریسپیز کے پیچھے لگا کر تلاوت قرآن اور ذکر اذکار سے محروم کرتا ہے۔ 4.سحری تیاری :یہ بظاہر ‘بزرگ چور’ ہے مگر یہ آپ کو آدھی رات سے ہی سحری کی تیاری پر لگا کر آپ سے تہجد، نوافل اور دعا کے مواقع سب چھین لے گا۔
5.فیس بک :یہ چور بڑا پروفیشنل ہے یہ ہر دم آپ کے ساتھ ہوتا ہے،یہ آپ سے نہ صرف آپ کا وقت چھین لے گا بلکہ آپ کو غیبت،دشنام،گالم گلوچ کا مرتکب کرکے چھوڑے گا۔
6. لڈو گیم: یہ چور رمضان کے مہینے میں زیادہ تر دیہی علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں عموما نوجوان فارغ ہوتے ہیں یہ انہیں رمضان میں لڈو گیم میں الجھاتا ہے،وقت کے ضیاع کے ساتھ یہ باہم جھگڑا بھی کراتا ہے۔
7.نیند:یہ چور ظاہری طور پر دیکھنے میں ضرر رساں نہیں ہے مگر یہ بہت چالاک ہے یہ آپ کو ماہ رمضان میں دھپکی دے کر دن کا اکثر حصہ سلائے گا اور آپ عبادتوں اور سعادتوں سے محروم ہوں گے،رمضان کی آمد آمد ہے تمام کلمہ گو بہن بھائی مذکورہ بالا اشتہاری چوروں سے ہوشیار رہیں۔
نماز پنج گانہ باجماعت ادا کریں۔
رات کو عبادات پر خصوصی توجہ دیں بلاناغہ عبادت ادا کریں۔
سحری کھانے سے قبل نماز تہجد ادا کریں۔ اس کی کم از کم دو (2) اور زیادہ سے زیادہ بارہ (12) رکعات ہیں۔
حتی الامکان فضائل و برکات والی دیگر نفلی نمازیں ادا کریں۔ مثلا:
نمازہ اشراق : اس کا وقت طلوع آفتاب سے بیس (20) منٹ بعد شروع ہوتا ہے۔ اس کی کم از کم دو (2) اور زیادہ سے زیادہ چھ (6) رکعات ہیں۔
نماز چاشت : اس کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہو جانے پر ہوتا ہے۔ جب طلوع آفتاب اور آغاز ظہر کے درمیان کل وقت کا آدھا حصہ گزر جائے تو یہ چاشت کے لیے افضل وقت ہے۔ اس کی کم از کم دو (2) اور زیادہ سے زیادہ بارہ (12) رکعات ہیں۔
نمازہ اوابین : یہ مغرب اور عشا کے درمیان کی نماز ہے، جو کم از کم دو (2) طویل رکعات یا چھ (6) مختصر رکعات سے لے کر زیادہ سے زیادہ بیس (20) رکعات پر مشتمل ہے۔
روزانہ خشوع و خضوع اور تفکر و تدبر کے ساتھ قرآن حکیم مع ترجمہ عرفان القرآن کی تلاوت کریں۔
درج ذیل وظائف روزانہ ایک ایک ہزار مرتبہ پڑھیں:
درود شریف : اللہم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ واصحابہ وبارک وسلم.
استغفار : استغفر اللہ العظیم الذی لا الہ الا ہو الحی القیوم واتوب الیہ.
کلمہ طیبہ : لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ.
پہلے عشرے میں ہر نماز کے بعد رب اغفر وارحم وانت خیر الراحمین کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
دوسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد استغفر اللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
تیسرے عشرے میں ہر نماز کے بعد اللہم اجرنا من النار یا مجیر یا مجیر یا مجیر کا ورد ایک سو مرتبہ کریں۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شبہ قدر میں درج ذیل دعا پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے:
اللہم انک عفو تحب العفو فاعف عنی.
لہٰذا آخری عشرے کی ہر طاق رات میں کثرت کے ساتھ اس کا ورد کریں۔
ہر فرض نماز کے بعد سبحان اللہ، الحمد للہ، اللہ اکبر کی ایک تسبیح کریں۔ آی الکرسی اور مذکورہ بالا استغفار پڑھیں۔
رحمتوں اور سعادتوں بھرے اس مہینے میں کثرت کے ساتھ صدقات و خیرات کو اپنا معمول بنائیں، اور محتاجوں و ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

اور اب رمضان کا خاص تحفہ ایک طریقہ زکات تسمیہ شریف کی آپ ضرور کریں لطف آئیگا ۔
آپ کو اپنا آزمودہ عمل جو آسان بھی ہے اور مفید بھی ۔یہ عمل قبلہ علامہ شاد گیلانی صاحب نے اپنی کتاب میں بھی لکھا ۔
کسی بھی شب جمعہ اسکو سٹارٹ کر دیں 41 دن روزانہ 1000 بار بسم اللہ کو پڑھ لیں ایک جگہ اور ایک ٹائم سے پرہیز شرعی اور کچھ نہیں بعد چلہ نیاز دیں اور پھر 19 بار اپنے عمل میں رکھ لیں ۔
کسی بھی بیماری اور درد میں صرف 3 بار پڑھ کے دم کریں انشاللہ شفا ہوگی ۔جادو اور آسیب کے معاملات میں 786 بار پانی پر دم کر کے دیں ۔
اب اجازت دیں ملتے ہیں اگلے ہفتے
والسلام
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here