اوگراکی گیس کے نرخوں میں 6 فیصد کمی، قیمتیں بڑھانے کی تجویزمسترد

0
82

اسلام آباد:

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی جانب سے گیس کے نرخوں  میں اضافے کی درخواست مسترد کر دی اور  گیس کی قیمت میں اضافے کی بجائے 6 فیصد تک کمی کردی ہے۔

اوگراکےفیصلے کے بعدسوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 40 روپے 94 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔۔ جس کے بعد سوئی نادرن کےلیے گیس کی قیمت 6 سو 64 روپے 25 پیسے سے کم ہوکر6 سو 23 روپے31 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح سوئی سدرن کی قیمت میں45 روپے 28 پیسے کمی کے بعد صارفین کےلیے گیس کی نئی قیمت 7 سو96 روپے سے کم ہوکر 750روپے فی ایم بی بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں 112 فی صدتک اضافے کی درخواست کی  تھی۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here