عالمی مارکیٹ میں مستحکم اور پاکستان میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

0
247

کراچی:

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1806 ڈالر پر مستحکم رہی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1806 ڈالر پر مستحکم رہی، تاہم پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد  کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک لاکھ 9 ہزار 650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 94 ہزار 7 روپے پر پہنچ گئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here