انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر کی غلطی تباہ کن ثابت ہوسکتی تھی۔
بائیو سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے قریب وقت گھر میں گزارنے والے انگلش پیسر جوفرا آرچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ شاید ان کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ کتنی بڑی غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ان کی غلطی سے پاکستان کا دورہ متاثر اور کروڑوں پاؤنڈز کا نقصان ہو سکتا تھا۔
ایشلے جائلز نے کہا کہ ہماری طرف سے ان کو واضح کر دیا گیا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ان سے کیا توقع کی جارہی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ وہ ہماری بات پوری طرح سمجھنے میں ناکام رہے ہوں، ہر غلطی کا کوئی نہ کوئی خمیازہ ہوتا ہے، جوفرا آرچر کیخلاف بھی ڈسپلنری کارروائی ہوگی۔