امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

0
204

الاسکا:

امریکی ریاست الاسکا کے ساحل سے 100 کلومیٹر دور 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی تصدیق نہ ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

الاسکا کے شمال مشرق کے سمندر کی تہہ میں موجود ارضیاتی رخنے میں شدید زلزلہ نوٹ کیا گیا ۔ جس کے بعد پوری ساحلی پٹی پر سونامی وارننگ جاری کی گئی ۔ساتھ ہی قریبی جزائر کو بھی خبردار کیا گیا  تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہ ملنے کے دو گھنٹے بعد سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ۔

 

کوڈائک نامی قصبےکے پولیس افسر سارجنٹ مائک سورٹر نے بتایا ہے کہ سب کچھ معمول پر ہے اور کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم سونامی وارننگ سینٹرنے اعتراف کیا کہ اس عمل سے سونامی پیدا ضرور ہوئی تھی لیکن غیرمعمولی دوری کی وجہ سے خشکی پر کوئی تباہی نہیں ہوئی، سینٹر کے ماہرین نے کہا ہے اس کی وجہ سے سمندری لہروں میں تبدیلی ضرور دیکھی گئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here