103 سالہ پاکستانی کورونا کو شکست دینے والے دنیا کے معمر ترین افراد میں شامل

0
721

چترال:

103 سال کی عمر میں صحت یاب ہونے والا چترال کا عظیم عبدالعلیم کورونا وائرس کو شکست دینے والے دنیا کے معمر ترین افراد میں شامل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چترال  کے گاؤں بونی سے تعلق رکھنے والے عزیز عبدالعلیم میں رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں گزشتہ ہفتے صحت یاب ہونے پر ایمرجینسی رسپانس سینٹر سے چھٹی دے دی گئی۔

خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے عبدالعلیم کے بیٹے سہیل احمد نے بتایا کہ والد میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اہل خانہ ان کی ضیعف العمری کے باعث تشویش کا شکار تھے۔ لیکن ان کے والد نے کہا کہ وہ زندگی کی بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھ چکے ہیں یہ کورونا وائرس ان کا کچھ نہیں بگاڑے گا اور ان کے والد تنہائی اختیار کرنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے۔

 

(کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے 103 سالہ عزیز عبدالعلیم کا نمونہ لیا جارہا ہے۔ فوٹو، رائٹرز)

رپورٹ کے مطابق عبدالعلیم نے 70 برس کی عمر تک بڑھئی کا کام کیا۔ انہوں نے پانچ شادیاں کیں جن میں سے تین فوت ہوگئیں اور چوتھی سے ان کی علیحدگی ہوگئی جب کہ پانچویں اہلیہ ان کے ساتھ  ہیں۔

صحت یاب ہونے والے عزیز عبدالعلیم کے معالج ڈاکٹر سردار نواز نے کہا کہ 103 سالہ مریض کی صحت یابی کے لیے ان کاحوصلہ بلند رکھنے کی خاطر انہیں نفسیاتی مدد بھی فراہم کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here