تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف درخواست دائر کردی

0
833

اسلام آباد:

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا، درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے تیار کی گئی جس میں میاں فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، جویریہ ظفرآہیر اور کنول شوذب شامل ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے مریم نواز کو عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا اور پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا، سیاسی جماعتوں کا پورے سیاسی نظام پر اثررسوخ ہوتا ہے، پارٹی صدر کی عدم دستیابی پرمریم  قائم قام صدر کے اختیار استعمال کریں گی۔

 

درخواست میں کہا گیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اراکین اسمبلی آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا اتریں اور انہیں کنٹرول کرنے والے نہیں، سپریم کورٹ نوازشریف کو بھی پارٹی عہدے کیلئے نااہل قراردے چکی ہے لہذا الیکشن کمیشن مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تعیناتی کالعدم قرار دے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here