کراچی:
سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے شہری کے الیکڑک کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑا اورکہا کہ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں خود کو بیچو لیکن بل بھرو۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے شہری محمد سلمان پہنچا اورکے الیکٹرک کا احوال بتاتے ہوئے دہائیاں دینے لگا۔
شہری نے کہا کہ حادثے کے باعث 5 ماہ گھرمیں بستر پر تھا، لاک ڈاؤن میں بل نہیں بھر سکا، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گھر کی بجلی نہیں کٹے گی، لاک ڈاؤن کھلا توبل لے کرپہنچا تو جواب ملا کہ کچھ بھی کرو، خود کوبیچو لیکن بل بھرو۔
شہری نے بتایا کہ اس نے کے الیکٹرک کے دفترمیں بل میں کچھ رعایت کرنے کی درخواست کی جس پرانہوں نے کہا کہ خودکشی کرو لیکن بل بھرو۔
شہری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے آس ہے اس لیے آیا ہوں، مجھے بل بھرنا ہے لیکن کچھ ایسا ہوجائے کہ بل آسانی سے بھردوں۔ ہمارے ادارے عوام سے ایسا برتاؤکررہے ہیں جوٹھیک نہیں، ہمیں ریلیف دیا جائے۔