وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار شراب لائسنس کیس میں نیب میں پیش

0
326

لاہور:

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش ہوگئے جہاں ان سے شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کے کیس میں تقریبا پونے 2 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر صرف ایک گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس سے روانہ ہوئے اور نیب پہنچے۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعلی سے ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک پوچھ گچھ کی اور شراب کے لائسنس کے اجراء سے متعلق سوالات کیے۔عثمان بزدار نے نیب کے سوالات کے جواب دیے اور ذاتی حیثیت میں اپنا موقف پیش کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی نیب لاہور میں پیش ہوگئے اور کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو قوائد کے برعکس شراب کا لائسنس دینے کا الزام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here