سٹاف رپورٹر:
شہر قائد میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بیشتر علاقوں میں پھوار اور بونداباندی بھی ہوئی، سب سے زیادہ بارش گلستان جوہر میں 1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل اور سعدی ٹاؤن میں 0.6 میٹر اور کیماڑی میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، شہر میں معمول سے تیزسمندری ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 44 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔
تیز ہواؤں اور بادلوں کی وجہ سے شہر کادرجہ حرارت معتدل ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم ہوکر 33 ڈگری پر آگیا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری رہا، ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 82 اور شام کو 73 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر کا مطلع جزوی ابرآلود جبکہ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔