کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

0
85

محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 اگست کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون کا سلسلہ سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے، کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

 

ڈائریکٹر موسمیات عبدالقیوم بھٹو نے بتایا کہ بھارتی راجھستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، اس کے زیر اثر مون سون کرنٹس مشرقی سندھ میں داخل ہورہے ہیں، کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے، تھر پارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here