شنیرا اکرم کا بھی کنگنا رناوت پر طنز

0
90

کراچی:

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیا ہے۔

کنگنا رناوت فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ پاکستان کے خلاف زہراگلنے اوردوسروں کے ساتھ بلاوجہ جھگڑا مول لینے کے لیے مشہور ہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس سب کے باوجود وہ خود کو معصوم سمجھتی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرتیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ٹوئٹ میں کنگنا رناوت نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت لڑاکو مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میرا ریکارڈ ہے کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی۔ اگرکسی نے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ بہرحال میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنے کسی مذہبی دیوتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تم سے لڑائی کرنا چاہے یا تمہیں لڑائی کرنے کے لیے مجبور کرے تو اسے منع مت کرو۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں۔

شنیرا اکرم کے کنگناکو جوابی ٹوئٹ کرنے پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بسیرا اسد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ شنیرا آپ نے بہت خوب کہا۔ منافقت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کنگنا کے علاوہ پریانکا چوپڑا کو بھی ڈراما کوئین قرار دیا۔

اعجاز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا واہ کیا خوب جواب دیا ہے آپ کو سلام ہے۔ فضیل نامی شخص نے لکھا بھابھی راک پورا انڈیا شاک۔

 

کچھ لوگوں نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کی جائے لہذا آپ اس خاتون سے نہ الجھیں۔

علی رفیق نامی شخص نے کہا بھابھی ایک بھائی ہونے کی حیثیت سے ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں اس عورت کے ساتھ کسی بھی چیز میں شامل نہ ہوں۔ کنگنا جیسی عورتوں کی کوئی عزت نفس نہیں ہوتی اوراس طرح کے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔ ایک اور صارف نے بھی شنیرا اکرم کویہی مشورہ دیا کہ کنگنا کے ساتھ کسی بھی چیز میں نہ الجھیں۔

اسٹون دی کراؤز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا بھابھی کنگنا آپ کی کلاس نہیں ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here