آئی سی ای مخصوص شہروں میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا آغاز

0
110

نیویارک (پاکستان نیوز)یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسٹمنٹ نے مختلف شہروں سے ٹارگٹڈ گرفتاریوں کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ، ٹرمپ حکومت نے اس ماہ سے نئے امیگریشن قوانین کے تحت گرفتاریوںکا سلسلہ شروع کرنا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسٹمنٹ نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں کارروائیوں کا سلسلہ اسی ہفتے کیلیفورنیا سے شروع ہو سکتا ہے جبکہ اس کے بعد ان کارروائیوں کو ڈینور اور فلاڈیلفیا تک بڑھایا جائے گا ، آئس کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کو ملک بھر میں پھیلا جائے گا اور اس کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔ہوم لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام سیکرٹری چیڈ وولف بھی آپریشن سے قبل متعلقہ علاقوں میں عام شہریوں کی حفاظت کے لیے انتظامات کو یقینی بنائیں گے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here