اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ کرنے والے شادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ملک میں ریسٹورینٹس اورشادی ہالزکورونا کیسزمیں اضافے کی وجہ بن رہے ہیں۔
اسد عمرکا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے اسی تناظر میں تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرشادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
اسد عمرنے کہا کہ ہم کسی کے بھی غیرذمہ دارانہ رویے کے باعث دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں 6 شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔
این سی او سی نے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور اسلام آباد کو ہدایت ہے کی کہ وہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے رہنماء اصولوں کو یقینی بنائیں۔ این سی او سی کاکہناہے کہ شادی ہال، ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے۔ریستوران اور شادی ہالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان دونوں مقامات پر خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے جو بیماری کا مرکز بن کر ابھر رہے ہیں۔