کراچی:
پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے مقابلے میں اتوار کو عائشہ منزل سے مزار قائد تک ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم تاثرپیدا کررہی ہےکہ کراچی میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ نہیں، زیراعظم عمران خان بھی لسانیت کی سیاست کوسندھ میں پروان چڑھارہےہیں اور ایم کیوایم کے پیپلزپارٹی کے خلاف نعرے کو تقویت دے رہے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ اندرون سندھ سے منتخب ہونے والے کراچی پر حکومت کرتے ہیں، ہم ریلی میں وزیراعظم کے بیان کومسترد کریں گے، ایم کیو ایم کی گزشتہ دنوں ریلی ناکام رہی، پیپلزپارٹی کے مقابلے میں ایم کیو ایم کی جلسی دس فیصد بھی نہیں تھی، ہم ثابت کریں گے کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کو پسند کرتے ہیں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ماضی میں پیپلزپارٹی کو جلسہ کرنے نہیں دیتی تھی اور اسے پیپلزپارٹی کے جلسوں سے تکلیف ہے، ایم کیوایم کی ریلی گزشتہ دنوں ناکام رہی، کچھ لوگ سندھ کے لوگوں میں لسانیت کی سیاست اور تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم کراچی یکجہتی ریلی نکالیں گے جو ایم کیو ایم کو بھرپور جواب ہوگا۔