امریکا کے لیے ماسک بناتے ہوئے سری لنکا کے 1000 مزدور کورونا وائرس میں مبتلا

0
552

کولمبو:

امریکیوں کے لیے کووڈ 19 سے بچاؤ کے ماسک بنانے والی کمپنی کے 1000 ملازمیں کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔

یہ کمپنی اگست تک وائرس سے بچاؤ کے مؤثر ماسک بنارہی تھی لیکن اچانک یہاں وائرس کا گویا دھماکہ ہوا ہے اور اب تک 1020 ملازمین کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ فیکٹری میں کل مزدورں کی تعداد 1700 ہے ۔

برانڈکس نامی فیکٹری میں اچانک کرونا کے شکار ہونے والے ان مزدوروں میں کووڈ 19 کی بظاہر کوئی علامات نہیں لیکن ان کے ٹٰیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس لحاظ سے پورے سری لنکا میں کسی ایک مقام پر متاثر ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا میں کورونا کے کیسوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کرچکی ہے۔

 

برانڈکس کولمبو شہر کے قریب واقع ہے۔ اس کی شہرت بین الاقوامی طور پر بھی ثابت ہوچکی ہے جو ماحول اور صحت کا بہت خیال رکھتی ہے۔ لیکن اب اتنی بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کے بعد اس کمپنی کی ساکھ کو بہت دھچکا لگا ہے۔ کمپنی کے مطابق مزدوروں کی اکثریت میں کورونا کی ظاہری علامات نہیں دیکھی گئی ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا میں وبا کے پھیلاؤ کے ایک ماہرسدھات سمرویرا نے کہا ہے کہ سری لنکا جزیرے پر کورونا نے اچانک سر اٹھایا ہے ۔ ہم نے برانڈکس کمپنی میں اس کا سراغ لگانے کی کوشش کی ہے لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

سری لنکا حکومت نے کہا ہے کہ اب تک آبادی میں یہ وبا نہیں پھوٹی ہے تاہم اب مزدوروں کے اہلِ خانہ اور دیگر پڑوسیوں کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا گارمنٹس کا ایک اہم برآمدی ملک ہے اور اب تک صرف امریکہ میں ہی 20 کروڑ ماسک بھجواچکا ہے۔ لیکن کورونا وبا کے پیشِ نظر ایک ہفتے قبل عوامی اجتماعات، کھیلوں کے مقابلوں اور دیگرتقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ برانڈکس کے علاقے کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here