سلیم ملک کے مستقبل کا فیصلہ ’’محفوظ‘‘ ہوگیا

0
870

لاہور:

سلیم ملک کے مستقبل کا فیصلہ ’’محفوظ‘‘ کر لیا گیا۔

لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں آزدانہ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں نے فریقین کے وکلا سے دلائل سننے کے بعد 15 روز میں فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔

سماعت کے بعد وکیل سعود چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کے حوالے سے خط سامنے آیا ہے،آئی سی سی نے لیٹر میں کہاکہ وہ ٹیپ مصدقہ نہیں ہے، ہمارا شروع ہی سے موقف تھا کہ وہ ویڈیو مشکوک ہے۔ پی سی بی نے کہا کہ ٹرانسکرپٹ جیسا بھی ہے جواب آنا ضروری تھا۔

 

سلیم ملک نے کہا کہ میں 20 سال سے پی سی بی کے دفتر کے چکر لگا رہا تھا لیکن اب یقین ہے کہ حق اورسچ کی فتح ہوگی، میں شروع ہی سے کہتا تھا کہ یہ ٹرانسکرپٹ جھوٹ پر مبنی ہے،آئی سی سی کا لیٹر سامنے آنے پر میرا موقف درست ثابت ہوگیا، مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا۔اس موقع پر پی سی بی کے وکلا میڈیا سے گفتگوکیے بغیر روانہ ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here