عبدالقادر نے بابر اعظم کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا

0
471

لاہور:

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بابر اعظم کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائیٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ مصباح الحق اور محمد حفیظ کے دور میں قومی ٹیم کیلیے نائب کپتان مقرر کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی، پی سی بی کو مستقبل کا کپتان تیار کرنے کیلیے پالیسی متعارف کرانا چاہیے، بابر اعظم آنے والے وقت میں قیادت سنبھالنے کیلیے یقینی انتخاب نظر آ رہے ہیں، ان کو ابھی سے نائب کپتان مقرر کرکے گروم کیا جانا چاہیے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد حسنین کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے تیار کرنے کے بجائے براہ راست اسکواڈ میں شامل کرنا جلدبازی ہے، وہاب ریاض بھی حسنین کی طرح تیز بولنگ کر سکتے اور تجربہ کار بھی ہیں، ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ میں سینئر پیسر کو ترجیح دینا چاہیے تھی۔

 

عبدالقادر نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے باصلاحیت کرکٹرز کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، پی ایس ایل میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ ڈومیسٹک کرکٹ کے کئی ٹاپ پرفارمرز بھی سلیکٹرز کی نظرکرم کے مستحق نہ ٹھہرے، اگر کسی کو موقع نہیں دینا تو اس طرح کے ایونٹس کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمر اکمل اور کامران اکمل جیسے بیٹسمین پاور ہٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے تن تنہا میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں لیکن ان کو منتخب کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here