سید کاظم رضوی
محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے آج فلکیات کی اس شاخ کا زکر ہوگا جس میں مخصوص دعائیں اوراعمال کرنے کی ہدایت درج ہوتی ہے سب سے آسان کام تو یہ ہے کہ اس وقت کیلئے ایک سال کی جنتری تقویم لے لی جائے اوراس میں مندرج وقت کو نوٹ کرلیا جائے لیکن کچھ صاحب علم لوگ کھوج میں گہرائی تک جانے کی کوشش کرتے ہیں ان کو اسبات کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے کہ اس وقت ہی مطلوبہ وقت کیونکر میسر ہوا اس مندرجہ زیل کالم میں ایک علمی شخصیت کی ریسرچرشامل ہے اس کو غور سے پڑھیں تو گر ہیں آپ پر کھلتی جائیں گی اور کوکب کا وقت اور گھنٹہ یا ساعت کا حصول آپ کو سہل طریقہ سے مل جائیگا۔
اہل علم نے دن کو بارہ بروج او رسات کواکب پر منقسم کیا ہے اس تقسیم میں تقسیم بروجی کو طالع اور تقسیم کواکبی کو ساعت کہتے ہیں۔ ایک دن 24 گھنٹہ کا ہوتاہے اور بروج بارہ ہیں اس لئے ہر برج کے حصہ میں دو گھنٹہ کا وقت آتاہے۔ اس کے معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کا شمار اس برج سے کیاجائے جس میں شمس موجود ہو شمس ایک برج میں ایک ماہ قیام کرتاہے جو کہ اخبارات میں بھی آپ نے لکھا دیکھا ہوگا کہ 20 مارچ سے 20 اپریل تک برج حمل کا عرصہ حکومت ہے تو اس ایک ماہ کے دوران ہر افق مشرقی پر جو برج بوقت طلوع آفتاب طلوع ہوگا وہ برج حمل ہی ہوگا کیونکہ اس میں شمس جو موجود ہے۔ چنانچہ طلوع آفتات سے دو دوگھنٹہ شمار کرکے چھ بروج کے اوقات از طلوع آفتاب تا غروب آفتاب اور 6 بروج کے اوقات از غروب آفتاب تا طلوع آفتاب معلوم کئے جاسکتے ہیں اس کی ابتداءاس برج سے کرتے ہیں جس میں شمس ہوتاہے۔ ساعت کا استخراج بھی طلوع آفتاب سے ہوتاہے اور دن کو 24 گھنٹوں اور 24 ہی ساعتوں پر تقسیم کیا گیاہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر دن کوایک کوکب سے منسوب کیا گیاہے جس کو اس یوم کا حاکم تصور کیا جاتاہے۔ اس روز پہلی ساعت اسی کوکب کی ہوتی ہے پھراس کے بعد ترتیب وار دیگر کواکب کی ساعات ہوتی ہیں۔ ان کا شمار معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ طلوع آفتاب سے غروباآفتاب تک کا وقت شمار کرکے بارہ پر تقسیم کریں تو ایک ساعت کا وووقت حاصل ہوجائے گا اس کو طلوع آفتاب کے وقت میں جمع کرتے جائیں تو ساعات کے درست اوقات معلوم ہوجائیں گے اسی طرح رات کی ساعات معلوم کرنے کیلئے غروب آفتاب سے طلوع تک کا وقت شمار کرکے تقسیم کرلیاجائے تو رات کی ساعات کا دورانیہ معلوم ہوجائے گا۔
اگلے کالم میں دن اور رات کی ساعتوں کا چارٹ شائع کیا جائے گا اس کو سنبھال کر رکھیں اور ساعتوں کے استخراج کا طریقہ بھی بیان ہوگا کہ کس طرح آپ ایک دن اور ایک رات میں طلوع الشمس سے غروب تک کے وقت کے دورانئے کو تقسیم کرکے اپنے مطلوبہ ستارے کا وقت حاصل کرسکتے ہیں اور نقش بنا سکتے۔
٭٭٭