ایسی فلم بنانا چاہتا ہوں جس سے لوگ کچھ سیکھیں اور ہمیشہ یاد رکھیں، دانش نواز

0
84

کراچی:

معروف اداکار وہدایتکار دانش نواز کا کہنا ہے کہ ایسی فلم فلم بنانا چاہوں گا جس سے لوگ بہت کچھ سیکھیں اور اس سے متاثر ہو کر آگے بڑھیں اور خود سے کچھ نیا کریں۔

اداکار دانش نواز نے مقامی یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنا ماضی یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ سنیما میں ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ  اور ریمبو کی فلمیں دیکھنے جاتے تھے تو سنیما سے باہر جاکر خود کو اداکار جیسا ہی محسوس کرتے تھے یہاں تک کہ اُس وقت نہ صرف میں بلکہ ارد گرد کے لوگوں کے جذبات بھی میری طرح یکساں ہوا کرتے تھے۔

دانش نواز نے کہا کہ ماضی کی فلموں میں یہی ہوتا تھا کہ آپ انہیں دیکھنے کے بعد اسی کے سحر میں کھو جاتے تھے یہاں تک کہ گھر جا کر سب مل بیٹھ کر فلم پر گفتگو کرتے تھے کیوں کہ اس وقت کی فلمیں شخصیت پراثر انداز ہوتی تھیں لیکن موجودہ فلموں میں ایسا کوئی عنصر نہیں ہے کیوں کہ آج کل کی فلمیں صرف تین گھنٹے طویل ہوتی ہیں جس کے بعد لوگ اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایسی فلم نہیں بنانا چاہتا جسے لوگ سنیما میں صرف دیکھیں، ہنسے اور پھر گھر چلے جائیں البتہ ایسی فلم ضرور بنانا چاہوں گا جس سے لوگ بہت کچھ سیکھیں اور اس سے متاثر ہو کر اگے بڑھیں اور خود سے کچھ نیا کریں اور اس فلم کو ہمیشہ اپنے ذہنوں میں یاد رکھیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here