نئی دہلی:
بھارت اور رائل چیلنجرز بنگلور فرنچائز کے کپتان کوہلی بائیو ببل کی زندگی سے تنگ آ گئے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ بائیو ببل کے پلیئرز پر دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذہنی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورز کی طوالت پر غور کرنا چاہیے، آئی پی ایل میں شریک پلیئرز اور معاون اسٹاف کو تقریباً 75 یوم بائیو سیکیور ماحول میں گزارنا پڑے ہیں، ایونٹ کے اختتام میں ابھی مزید 5 دن باقی ہیں، یہاں سے بھارتی ٹیم براہ راست آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
کپتان نے کہا کہ اگرچہ بائیو ببل میں ہم تمام پلیئرز ساتھ کھیلتے اور اچھا وقت گزارتے ہیں لیکن یکسانیت کے سبب مشکل ہوتی ہے۔