ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا

0
170

اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ سال پاکستان کے لیے بجٹ میں معاونت کے طور پر 80 کروڑ ڈالر بطور قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی دی جس کی دوسری قسط 30 کروڑ ڈالر کی جلد ہی فراہم کردی جائے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق اے ڈیپی کی جانب سے پاکستان کو اب تک رواں مالی سال کے دوران تقریباً ایک ارب ڈالر قرض فراہم کیا جاچکا ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق اے ڈی پی کی جانب سے اس رقم کا ملنا پاکستان کے لیے بہت سودمند ہوگا کیونکہ آئی ایف ایم کی جانب سے منظور کیا جانے والا 6 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج پہلے ہی اس سال فروری میں کورونا کے بعد سے تعطل کا شکار ہے۔

 

اے ڈی پی سے ملنے والی 30کروڑ ڈالر کی یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد دے گی جواس وقت 12 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ پاکستان کو جلد ہی سعودی عرب کو 2ارب ڈالر کا قرض بھی لوٹانا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے یہ قرض تجارتی اصلاحات کے نام ہر لیا جارہا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض کے حصول کے لیے طے کردہ تمام تجارتی شرائط پر اتفاق کیا جن میں سے یہ بنیادی شرط نیشنل سنگل ونڈو ایکٹ کی منظوری نہیں لی جاسکی تاہم حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بل کو دسمبر کے اختتام تک پارلیمنٹ سے منظور کرالیا جائے گا جبکہ نیشنل ٹیرف پالیسی کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ درآمدات پر عائد بہت سے پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here