بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے موضوع پرشارٹ فلم ” پکار “ریلیز کیلئے تیار

0
85

کراچی:

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی و قتل کے موضوع پر شارٹ فلم ” پکار “ رواں ماہ ریلیز کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سائن انٹر ٹینمنٹ نے بچوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتی و قتل کے موضوع پر مبنی شارٹ فلم ” پکار“ بناکر قابل تعریف کام کیا ہے۔اس فلم کے ذریعے والدین کو آگاہی دی گئی ہے۔ اس  شارٹ فلم ” پکار “کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل سماجی موضوع  پر مبنی فلم ہے مذکورہ فلم کو بزنس کے لئے نہیں صرف عوامی آگاہی کے لئے بنایا گیا ہے۔

جاوید شیخ نے یہ بھی کہا کہ حساس موضوعات پر کام کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے، بہت کم لوگ ہیں جو ایسے موضوعات پر مبنی ڈرامے یا فلمیں بناتے ہیں، بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل یہ ایک ایسا گھناؤنا عمل ہے جس پر حکومتی سطح پر کام ہوناچاہئے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں خود اس فلم کا حصہ ہوں اور میں نے اس کے لیے  بغیر معاوضہ  کام کیا ہے۔ میں ایسے واقعات روکنے کے لئے اپنی طرف سے ہر طرح کی کوشش کروں گا یہاں تک کہ وطن عزیز کے لئے میری جان بھی قربان ہے، آج کل جس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں اس کے پیش نظر ایسے موضوعات پر مزید کام ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ سید عظیم احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی شارٹ فلم ” پکار “ کے مصنف علی معین ہیں۔  پروڈیوسر کے فرائض کائنات سید نے نبھائے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں حسن احمد، علیزے رسول ، چائلڈ اسٹار ایمان، محسن ، ثانیہ مرزا ودیگر شامل ہیں جب کہ مذکورہ فلم 14نومبر 2020کو یوم اطفال کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here