ریما خان کی انوکھے روپ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
170

کراچی:

معرو ف اداکارہ ریما خان کی انوکھے روپ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پہچاننا نا ممکن ہے۔

ریما خان نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ سرداروں کا روائتی روپ دھارے نظر آرہی ہیں۔ تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ لباس کے الگ ٹھنگ کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے اپنے چہرے پر داڑھی و مونچھ  بھی لگا رکھی ہے جس کی وجہ وہ پہلی نظر میں پہنچانی بھی نہیں جارہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر دوستوں کے ساتھ گزارے کچھ پُرلطف اور حسین لمحات کی ہیں۔ منفردانداز کے ساتھ نظر آنے والی ریما کی تصاویر پر اُن کے مداحوں نے بھی دلچسپ انداز کے ساتھ اظہارِ خیال کیا ہے۔

تحمینہ سعد نے اداکار کی تعریف کرتے ہوئے سوال کیا کہ اتنی پیار سردار کہاں سے آئی ہے ؟

شمفا نے لکھا کہ آپ اصل روپ کے بجائے اسی روپ میں زیادہ اچھی لگ رہی ہیں۔

عائشہ غفار نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میک اپ بہترین ہے جس کی وجہ سے مجھے آپ کو پہچاننا مشکل ہو رہا ہے۔ شائد یہی مقصد تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here