الاسکا میں بائیڈن کو شکست، ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں میں اضافہ

0
61

واشنگٹن:

امریکی صدر ٹرمپ نے  ڈیموکریٹ مد مقابل جو بائیڈن کو ریاست الاسکا میں شکست دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈیسن ریسرچ نامی ادارے نے صدر ٹرمپ کو فاتح قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد ان کے حاصلہ کردہ الیکٹورل ووٹس میں 3 ووٹوں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یہی ادارہ اس سے قبل جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے چکا ہے اور اس کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار صدارت کے لیے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس اعلان کے چار دن بعد بھی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیے: ٹرمپ کا الیکشن میں شکست تسلیم نہ کرنا شرمناک ہے، جوبائیڈن

ریاست الاسکا کے تین الیکٹورل ووٹ ملنے کے بعد بھی امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی کیوں  کہ جو بائیڈن کو  حاصل برتری کہیں زیادہ ہے جس پر گنتی کے تین ووٹوں سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here