کراچی:
چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ پاکستان میں کرا کر وعدہ پورا کردیا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی 30 میچوں کو 6 لاکھ تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں آکر دیکھا تاہم کویڈ کی وجہ سے آخری میچز بند دروازوں میں کرانا مجبوری تھی، تماشائی اسٹیڈیم میں ہوتے تو کراچی اور لاہور کے میچ کا رنگ کچھ اور ہی ہوتا تاہم تمام ٹیمیں، مقامی انتظامیہ، آفیشلز اور سیکورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کرا کر وعدہ پورا کردیا، غیر ملکیوں کی آمد سے سپر لیگ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جب کہ اب پی ایس ایل 6 میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کی کوشش کریں گے۔