برطانیہ میں واٹر پلانٹ کا ہولناک دھماکا، 4 ہلاکتوں کی تصدیق

0
72

لندن:

برطانیہ  کے شہر برسٹل کے نزدیک ایک واٹر پلانٹ میں  ہولناک دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونماؤتھ کے علاقے میں واقعہ ری سائیکلنگ پلانٹ کے ایک بڑے ٹینک میں کیمائی مواد کے کے باعث ہولناک دھماکا ہوا۔

مقامی فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جنوب مغربی برطانیہ میں ایون ماؤتھ کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق دن کے 11 بج کر 20 منٹ پر ہولناک دھماکا سنا گیا ہے۔  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور طبی عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

دھماکے کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ  اور امدادی عملے کی جانب سے بڑی جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ واقعے کے کئی گھنٹوں بعد ابتدائی طور پر 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے نزدیک موجود ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے دھماکے کی سمت میں پولیس کے ہیلی کاپٹر کو لاپتا افراد کو تلاش کرتے ہوئے دیکھا۔اس کے مطابق گودام سے مماثلت رکھنے والی یہ عمارت فاضل پانی کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر دھماکا وہیں ہوا ہے۔ پولیس نے مذکورہ عمارت کی جانب جانے والے راستے بند کردیے تھے۔

ایون ماؤتھ پولیس نے چار ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جب کے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیے ہوا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here