فخری زادہ کو سیٹلائٹ سے کنڑول ہونے والی مشین گن سے قتل کیا گیا، ایران

0
80

تہران:

ایرانی ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کو سیٹلائٹ کنٹرولڈ مشین گن سے قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پک اپ پر نصب سیٹلائٹ کنٹرولڈ گن سے فخری زادے  کو ٹارگٹ کیا گیا، ان کے ساتھ بیٹھے صرف 10 انچ کے فاصلے پر ان کی اہلیہ کو ایک بھی گولی نہیں لگی۔

ان کا کہنا ہے کہ فخری زادہ کو جس جگہ قتل کیا گیا وہاں کوئی دہشت گرد موجود نہیں تھا، ایک انتہائی جدید کیمرے سے زوم کرکے انہیں کار میں نشانہ بنایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل اور جلاوطن اپوزیشن گروپ ملوث ہے، ایران

واضح رہے کہ ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل کو اس کارروائی کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔

ایران کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ سائنس دان کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے جواب میں ان کے محافظوں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے دوران محسن فخری زادہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here