کورونا وائرس، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

0
127

جوہانس برگ:

کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کردیا۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا ملتوی کردیا ہے، پہلا ون ڈے 2 بار ری شیڈول کرنے کے بعد دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار جنوبی افریقی کھلاڑی اور دوسری بار انگلش ٹیم کے کیمپ سے 2 پازیٹو کیس سامنے آئے جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کی مشاورت سے دورہ ملتوی کیا گیا، ون ڈے سیریز کے نا ہونے سے جنوبی افریقی کرکٹ کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان ہوگا۔

کیپ ٹاؤن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دونوں ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں تاہم اب انگلش ٹیم کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی۔ ون ڈے سے پہلے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here