اسلام آباد:
پاکستان نے باسمتی چاول سے متعلق بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے یورپی کمیشن میں اپنا جواب داخل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند ماہ قبل بھارت نے یورپی کمیشن میں پاکستان دشمنی پر مبنی درخواست دائر کی تھی تاکہ تاکہ پاکستان کے باسمتی چاول کی یورپی یونین میں فروخت بند کرکے ایک طرف خود مالی فوائد اٹھائے جائیں اور دوسری طرف پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان پہنچایا جائے۔ تاہم پاکستان نے اس جھوٹ اور سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا موثر جواب یورپی کمیشن میں جمع کرادیا ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان نے یورپین کمیشن میں یورپی یونین کو باسمتی چاول کی برآمد سے معتلق درخواست جمع کرادی ہے۔