روسی صدر جڑواں بچوں کے باپ بن گئے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

0
498

ماسکو:

66 سالہ روسی صدر ویلادی میر پیوتن کی 36 سالہ گرل فرینڈ اور سابقہ ایتھلیٹ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ویلادی میر پیوتن 66 سال کی عمر میں جڑواں بچوں کے باپ بن گئے ہیں، صدر کی گرل فرینڈ علینا کاباایوا نے دارالحکومت ماسکو کے ایک نہایت اعلیٰ درجے کے اسپتال کے چھٹے فلور پر بچوں کو جنم دیا گیا، یہ فلور پہلے ہی روسی صدر کی گرل فرینڈ کے لیے مختص کردیا گیا تھا۔

روسی صدر کے ساتھ طویل عرصے سے رفاقت رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹس علینا کاباایوا کی دوستوں نے بچوں کی پیدائش سے متعلق افواہوں کی تردید نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسی کسی خبر کے بارے میں تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ حکومت کی جانب سے بھی ایسی افواہوں پر تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

روسی اخبار ماسکو اسکی کومسومولیٹس نے صدر کے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر اپنی ویب سائٹ پر شائع کی تھی تاہم روس کی خفیہ خبر رساں ایجنسی سے قریبی رابطہ رکھنے والے صحافی سرگے کانیف نے بھی دعوی کیا ہے کہ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here