جنوبی افریقہ نے621 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، ڈوپلیسی 199 پر آؤٹ

0
98

سنچورین:

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 621 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے والے فاف ڈوپلیسی ایک رن سے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل نہیں کرپائے، ٹیم نے 317 رنز 4 وکٹ سے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا،ڈوپلیسی اور ٹیمباباووما نے فٹنس مسائل سے دوچار آئی لینڈرز کو فرسٹریشن کا شکار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران باووما 71 رنز بناکر شناکا کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوگئے۔

ویان مولڈیر (36) نے کچھ دیر ڈوپلیسی کا ساتھ دیا مگر ڈی سلوا کی گیند پر وہ بھی وکٹ کیپر نروشن ڈیکویلا کا کیچ بن گئے، اب کیشیو مہاراج وکٹ پر آئے۔ ان کے ساتھ ڈوپلسی نے ساتویں وکٹ کیلیے 133 رنز جوڑے تاہم خود 199 کے انفرادی اسکور پر ڈی سلوا کو چوکا جڑ کر کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں کرونارتنے کا کیچ بن گئے۔

مہاراج بھی کیریئر بیسٹ 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وانندو ہاسارنگا4اور فرنینڈو3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، جواب میں سری لنکا نے دن کے اختتام تک دوسری اننگز میں 65 رنز پر 2 وکٹیں گنوادیں،خسارہ ختم کرنے کیلیے مزید 160 رنز کی ضرورت ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here