لاہور:
ورلڈکپ میچز کے دوران ڈرونز کی مداخلت سے نمٹنے کیلیے پلان تیار کیا جارہا ہے۔
جیل میک کریکن کی سربراہی میں کام کرنے والی سیکیورٹی ٹیم ڈرون بنانے والی کمپنی، سول ایوی ایشن اور پولیس کی معاونت سے انتظامات کیلیے کوشاں ہے۔
اسٹیڈیمز کی قریبی عمارات، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے ان میدانوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے جہاں سے دانستہ یا غلطی سے ڈرون اڑایا جاسکتا ہو، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صرف نشریاتی اداروں کے ڈورن ہی ہوا میں معلق نظر آئیں کسی اور کو مہم جوئی کا حوصلہ نہ ہو۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں گیٹ وک ایئرپورٹ پر ایک ڈورن کی وجہ سے کم از کم ایک ہزار پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔