اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے الزامات اور خدشات مسترد کر دیے۔
حکومت نے شوگر ملز کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ گنے کی جلد کرشنگ شروع کرنا شوگر ملز کا رضاکارانہ اقدام تھا، شوگر ملز کا مقصد جلد کرشنگ کر کے زائد قیمت پر فروخت کرنا تھا، 12شوگر ملز مالکان جلد کرشنگ شروع کرنے کیلیے 8 اکتوبر کو وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سے ملے، موجودہ چیئرمین نے بھی جلد کرشنگ کی حمایت کی۔
شوگر ملز کی طرف سے گنے کی عدم دستیابی کا الزام حقائق پر مبنی نہیں، پنجاب میں کین کمشنر نے تمام ریجنز میں کرشنگ سے پہلے گنے کی دستیابی مکمل ہونے کی تصدیق کی۔
کین کمشنر کے مطابق نومبرمیں 3 لاکھ 59 ہزارمیٹرک ٹن گنے کی کرشنگ ہوئی، شوگرملزکی طرف سے 15 دن جلد کرشنگ پر3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے نقصان کا الزام غلط ہے،شوگر ملز کی طرف سے 300 روپے قیمت پر گنے کے حصول کا موقف بالکل بلکل غلط ہے،کسانوں کو جاری بنک رسید کے مطابق گنا اوسطاً 220 روپے فی من میں خریدا گیا۔