کیا واقعی بختاورکی شادی کے جوڑے میں سونے کی تاراور ہیروں کااستعمال ہوا ہے؟

0
192

کراچی:

شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے جوڑے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلی قیاس آرائیوں کی حقیقت سامنے آگئی۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد سے ہی ان کی شادی کے جوڑے کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بختاور کے نکاح کے جوڑے میں سونے کے تاروں اور ہیروں کا استعمال ہوا ہے اور ان کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کروڑوں میں ہے۔

تاہم بختاور کے نکاح کا جوڑا ڈیزئن کرنے والی ڈیزائنر وردہ سلیم نے سوشل میڈیا پر پھیلی ان تمام افواہوں کا خلاصہ کیا ہے۔ وردہ سلیم نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا جب میں نے سنا کہ ہم نے بختاور کے نکاح کے جوڑے میں سونے کی تاریں اور ہیرے استعمال کیے ہیں تو میں حیرت زدہ رہ گئی، کیونکہ یہ غیر حقیقی ہے۔ یہ باتیں سن کر مجھے ہنسی بھی آرہی تھی لیکن اسے ہم نے اپنے لیے تعریف کے طور پر لیا۔

وردہ نے بتایا کہ ہم نے جوڑے میں مقامی مٹیریل استعمال کیا ہے جو تقریباً تمام ڈیزائنرز کے پاس موجود ہوتا ہے۔ بختاور کی شادی کا جوڑہ سفید، گولڈن اور ہلکے گلابی رنگ (ٹی پنک کلر) کا تھا۔ وردہ نے بتایا کہ بختاور کو ہمارا باریکی اور نفاست سے کیا گیا کام پسند تھا اور اسی لیے انہوں نے اپنے نکاح کا جوڑا بنوانے کے لیے ہمارا انتخاب کیا۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کا جوڑا سفید اور گولڈن تھا لہذا بختاور بھی اپنی والدہ کی طرح کا ڈیزائن چاہتی تھیں۔ اس کے علاوہ بختاور نے اپنی شادی میں اپنی والدہ کی سفائر بلیو کلر کی جیولری پہنی تھی۔ لہذا بختاور کے جوڑے کے ڈیزائن میں سفید، گولڈن اور بلیو رنگ استعمال کیا گیا۔

ڈیزائنر وردہ سلیم نے بتایا کہ بختاور کے نکاح کے جوڑے کو بنانے کے لیے 45 کاریگروں نے کام کیا اور ہمیں تقریباً 7000 گھنٹے یہ جوڑا بنانے میں لگے کیونکہ جوڑے میں سارا ہاتھ کا کام کیا گیا ہے۔ ہمارے پاس وقت محدود تھا اس لیے ہمارے کاریگروں نے ڈبل شفٹ میں کام کیا اور ڈھائی سے تین ماہ میں بختاور کا جوڑا تیار ہوا۔

وردہ سلیم نے بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کے جوڑے کے علاوہ ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے جوڑے بھی تیار کیے تھے جو انہوں نے مہندی اور ولیمے کی تقریب میں پہنے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here