لوگ اب گھر بیٹھے اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، عشرت حسین

0
313

کراچی:

وزیر اعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاہے کہ لوگ اب گھر بیٹھے اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے حبیب میٹروپولیٹن بینک کی جانب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے جس کے نتیجے لوگ اب گھر بیٹھے اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سے دور بیٹھ کر بھی جائیداد اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے چند ماہ میں ہی آدھا ارب ڈالر کی سطح عبور کرلی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا عمل بہت سادہ رکھا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ٹیکس حتمی ہے جنھیں ریٹرن فائل نہیں کرنا پڑے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل کی کہانی گزشتہ سال گرمیوں میں شروع ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here