ماورہ اور عروہ حسین کی نانی کا انتقال ہوگیا

0
160

کراچی:

اداکارہ ماورہ اور عروہ حسین کی نانی کا انتقال ہوگیا۔

ماورہ حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی نانی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور ان کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی۔

ماورہ نے اپنی نانی کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا میری زندگی میں صرف میری نانی ہی میرے ساتھ تھیں جن کے ساتھ میں پنجابی بات کرتی تھی۔ انہوں نے اپنے تمام بچوں کو اپنی مقامی زبان سے روشناس کروایا۔

میں ان سے ہمیشہ اپنے لیے دعا کرنے کا کہتی تھی اور وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ انہوں نے میرے لیے دعا کی ہے۔ وہ ہمارے ساتھ لوڈو کھیلتی تھیں۔ وہ بہت معصوم اور سادہ تھیں اور انہیں دنیا کی بالکل سمجھ نہیں تھی۔

ایک بات جو ان برسوں میں سب سے نمایاں رہی وہ ان کی نانا سے محبت تھی اور جب سے وہ ہمیں چھوڑ کر گئے انہوں نے نانا کو کتنا یاد کیا۔ امید ہے اب آپ دونوں ایک ساتھ اور خوش ہوں گے۔ ماورہ نے تمام لوگوں سے ان کی نانی کے بلند درجات کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here