سینیٹ انتخابات؛ پی ٹی آئی کی ایم کیوایم اور جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز

0
243

کراچی:

پی ٹی آئی وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے حکمران جماعت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، اور پارلیمانی جماعتوں سے مسلسل رابطے بھی تیز کرلئے ہیں۔

گزشتہ روزوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کرکے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وفاقی وزار میاں محمد سومرو کے ہمراہ آج پھر ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کے لئے بہادر آباد میں عارضی مرکزی دفتر کا دورہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا وفد بہادرآباد سے کنگری ہاؤس کے لئے روانہ ہوگا، جہاں سندھ کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی قیادت سے ملاقات کرے گا، جی ڈی اے کی طرف سے سید صدرالدین شاہ راشدی، سردار عبدالرحیم، غوث بخش مہر اور دیگر ہوں گے، جب کہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق بات چیت ہوگی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here