بھاگنے نہیں دینگے!!!

0
181
عامر بیگ

آنکھوں دیکھا
عامر بیگ

این اے 75 میں دو نوجوانوں کی جان گئی، متعدد زخمی ہوئے ،جمہوریت کے ان شہیدوں کے لیے دعائے مغفرت، حکومت سے گزارش ہے کہ انہیں سرکاری طور پر شہید جمہوریت کے طور پر یاد رکھا جائے اور ان کے لواحقین کو بھی یہی درجہ دیکر ان کی دلجوئی اور مدد کی جائے لیکن کیا یہ وتیرہ جاری رہے گا؟ کیا انسانی جان کی ارزانی اسی طرح سے جاری رہے گی؟ کیا دو انسانی جانوں کی کوئی اوقات نہیں امیدوار مر جائے یا قتل کر دیا جائے تو اس حلقے میں الیکشن روک دیا جاتا ہے تو کیا ووٹرز کو عزت دینے والے صرف امیدواروں کے ووٹوں کو ہی عزت دیتے ہیں کہ جن کی بولی کروڑوں میں لگتی ہے اور عام عوام کے ووٹوں کی قیمت صرف ایک قیمے والا نان یا ایک پلیٹ بریانی ضمنی الیکشن میں پی کے63 نوشہرہ ایک میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی سیٹ پی ڈی ایم جیت گئی، پرویز خٹک نے دھاندلی کے الزامات کے ثبوت الیکشن کمیشن کو بجھوائے ہیں دیکھیں کیا بنتا ہے لیکن یہ بھی لمحہ فکریہ ہے جس پر ایک دن کی بیٹھک وزیراعظم نے خود صوبائی دارلخلافہ پشاور میں جا کر کی، دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، پی پی 51 وزیر آباد دو نوںن لیگ کی جیتی ہوئی خالی سیٹ پر ن لیگ ہی جیت گئی ،دو ہزار اٹھارہ میں تینتیس ہزار کی لیڈ تھی جو کہ ضمنی الیکشن میں کم ہو کر چار ہزار رہ گئی ،کہنے والے کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ کم ہوتا ہے لیکن تناسب بھی تو دیکھیں ،این اے پینتالیس کرم تین جمیعت علماءپاکستان فضل الرحمن کی جیتی ہوئی سیٹ پر پی ٹی آئی کی جیت ہوئی، اب آتے ہیں جہاں دو قیمتی انسانی جانوں سے جان بوجھ کر خون کی ہولی کھیلی گئی، ایسا الیکشن جس پر پورے پاکستان کی نظریں تھیں میڈیا نے بھرپور کوریج بھی دی ،ن لیگ کے مرحوم ایم این اے کہ جن کی فوتیگی کی وجہ سے سیٹ خالی ہوئی تھی ان کے بیٹے منشیات کے کیس میں اندر ہیں،لہٰذا انکی بیٹی کون لیگ کا ٹکٹ ملا ،مقابلے میں پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار اسجد علی ملہی جو کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی دھڑے بندی کی وجہ سے ہار گئے تھے ،اب کی بار متفقہ امیدوار کے طور پر لڑے اور جیتے لیکن جیسا کہ دھاندلی ہوتی ہے عمران خان نے کہا تھا کہ اصلاحات کر لی جائیں ورنہ آئندہ الیکشن اس بنا پر لڑے جائیں گے کہ کون کتنی دھاندلی کرتا ہے اسی دھاندلی کو ختم کرنے کے لیے سینٹ میں اوپن بیلٹ کی داغ بیل ڈالی گئی ہے ہاں تو بات چل رہی تھی این اے75 کے ضمنی الیکشن کی، بیس پولنگ اسٹیشن کے فارم 45کی رپورٹ ہر کسی کے پاس ہے جس میں 16 میں پی ٹی آئی او4 میںن لیگ فاتح ہے ,الیکشن کمیشن نے نتیجہ روک رکھا ہے ,عمران خان نے ٹویٹ کر دیا ہے کہ جن بیس پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کا شبہ ہے انہیں ری پول کروا دیا جائے ایسا عامر سلطان چیمہ کے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں ہو چکا ہے ،ویسے بھی لوگ سری کانت کا حوالہ دیتے ہیں کہ خان نے آوٹ ہوئے سری کانت کو واپس بلا کر دوبارہ آو¿ٹ کروا دیا تھا، خان بھاگنے نہیں دے گا ،برُے کو انکے گھر لندن تک چھوڑ کر آئے گا۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here