ڈریپ کی روسی ویکسین ”اسپوٹنک V“ کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

0
164

اسلام آباد:

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے لیے روسی ویکسین ”اسپوٹنک V“ کی قیمت فکس کرنے کی سفارش کردی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کورونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی روسی ویکسین ”اسپوٹنک V“ کی قیمت فکس کرنے کی سفارش کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکوں کی قیمت8500 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی ویکسین کی فی الوقت قیمت مقرر کرنے سے متعلق باضابطہ منظوری یا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے تاہم ڈریپ نے ریٹیل پرائس فکس کرنے کی سمری وزارت صحت کو ارسال کردی، وزارت صحت سمری کو منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کرے گی جہاں سے منظوری کی صورت میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here