لاہور کا بابر اعظم جونیئر سامنے آگیا

0
110

لاہور:

عمر صرف 6 سال، کلائیوں میں جادو، بیٹنگ میں مہارت کمال، لاہور کا گوہر لیاقت ہر اسٹروک اتنی مہارت سے کھیلتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

لوگ اس کو بابر اعظم جونیئر بھی پکارنے لگے ہیں، کم سن گوہر کریز پر ہو تو بیٹنگ میں تکنیکی خامیاں تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسٹریٹ ڈرائیو، کور ڈرائیو، پل شاٹ اور کٹ شاٹ سمیت کرکٹ کی کتاب میں موجود ہر سٹروک دیکھنے کو ملے گا۔

شوق کا یہ عالم ہے کہ گھنٹوں پریکٹس کرنے کے بعد بھی جی نہیں بھرتا، 30سے زیادہ اوورز کھیلنا روز کا معمول ہے۔ گوہر لیاقت کا کہنا ہے کہ ہارڈ بال سے ڈر نہیں لگتا،کرکٹ کھیلنا ہے تو گیندیں جسم پر بھی لگیں گی،محمد یوسف اور بابر اعظم فیورٹ ہیں،بابر اعظم جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں۔

کوچ خورشید کہتے ہیں ڈیڑھ سال قبل گوہر کی صلاحیتیں دیکھ کے حیران رہ گیا،کرکٹ کی باریکیوں سمجھنے میں بھی دیر نہیں لگاتا، ایسے اسٹروکس کھیلنا سیکھ گیا جو دیگر برسوں میں نہیں سیکھتے، چاہتا ہوں کہ گوہر تعلیم اور کرکٹ دونوں پر توجہ دیتے ہوئے ملک کا نام روشن کرے۔

ماموں شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ گوہر کرکٹرز کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، پڑھائی میں بھی اچھا ہے، فارغ وقت میں ٹی وی پر میچز دیکھتا ہے، کرکٹ حلقوں میں گوہر کو گوہر نایاب قرار دیا جارہا ہے۔ ایکسریس نیوز میں پیکیج چلنے کے بعد ابھی تک مختلف چینلز گوہر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرچکے، سوشل میڈیا پر بھی اس بچے کے چرچے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here