نومولود کی 90 سے زائد فریکچر سے موت پر والدین گرفتار

0
113

ہوسٹن:

امریکا میں قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی کے 90 سے زائد فریکچر کے باعث موت پر والدین کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں پولیس نے بچی کی موت واقع ہونے پر والدین کو حراست میں لے لیا ہے۔ نومولود کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی اور والدین اسپتال کے اصرار کے باوجود گھر لے جانے پر بضد تھے۔

والدین نومولود کو گھر لے آئے تھے تاہم اس کی مناسب دیکھ بھال نا کرسکے، نومولود کی آٹوپسی سے ثابت ہوا کہ اس کی کھوپڑی بری طرح ٹوٹی ہوئی تھی، ریڑھ کی ہڈی اور پسلیوں میں 71 جب کہ ٹانگوں، ہاتھوں کی ہڈیوں میں 23 فریکچر تھے۔

 

بچی کی معائنہ کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم نے پولیس کو بتایا کہ 91 سے زائد فریکچر دو حادثوں کا شاخسانہ تھے، یا تو بچہ زمین پر گر گیا تھا یا اسے پیٹا گیا تھا اور چوں کہ یہ قبل از پیدائش تھی اس لیے بچی کے نرم و گداز ہڈیوں میں فریکچر آئے۔

پولیس نے نومولود جیسمن کے قتل کا مقدمہ درج کرکے 24 سالہ والد جیسن پاؤل روبن اور 21 سالہ والدہ کیتھرائن وائٹ کو حراست میں لے لیا، والد پر اقدام قتل اور والدہ پر غفلت برتنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے اعضا مکمل طور پر بن نہیں پاتے ہیں اس لیے امریکی قانون کے تحت ان بچوں کی نگہداشت کو ’دنیا میں سب سے اول اور اہم کام‘ قرار دیا جاتا ہے جس پر غفلت برتنے والوں کو سزا بھی ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here