غیور عوام غیور عوام گھر نہیں بیٹھنا ہے !

0
475
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن ! آج نہ کچھ لکھنے کو دل کر رہا ہے نہ بولنے کو کہ ملک کے سیاسی حالات سے بچہ بچہ واقف ہے کہ بیرونی سازش کی سرپرستی میں ہماری عدلیہ اور افواج نے ایک منتخب حکومت کو جس طریقہ سے اقتدار کے ایوان سے باہر کیا ہے ان کے خلاف نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں نے دونوں قومی اداروں پر ایسی لعنت بھیجی ہے کہ وطن کی سالہ تاریخ میں ایسی نظیر نہیں ملتی ۔ دل تو یہ کرتا ہے کہ پوری دنیا سے بھیجے ہوئے کلپس کو ری پرڈیوس کر دوں تاکہ قارئین کو معلوم ہو سکے کہ عوام نے ملک کے سالارِ اعظم کو اور اانصاف کے گھنٹہ گھر جسٹس بندیال کو کن کن القابات سے نوازا ہے لیکن کالم اجازت نہیں دیتا ۔ لیکن ایک صاحب درویش جن کا نام تو نہیں آتا لیکن ان کا بیان یہ تھا کہ کہ ہمارے جج صاحبان امریکہ اور یورپی ججوں جتنی پر کس مراعات لیتے ہیں لیکن فیصلہ لکھتے وقت ان کا شمار نمبر پر آتا ہے اور اس کی نئی نئی مثال عمران خان کی حکومت کے خلاف سازشی فیصلہ سے صادر کی ہے ہم تو سمجھے تھے کہ بندیال کوئی انصاف پسند جج ہے لیکن وہ تو اپنی بیٹی کے سسرال کا اسیر نکلا اس بدبخت کو اپنے حلف کا پاس تھا نہ ملک کی سلامتی کی پرواہ لیکن اِ س کو معلوم ہونا چاہئے کہ قوم کولوٹنے والے ڈاکو جس پر ارب کی ڈکیتی ثابت ہو چکی وزیراعظم بنوا کر جو جرم کیا ہے اس کی سزا ایک نہ ایک روز ضرور ملے گی بہت جلد محب وطن پاکستانیوں کا جم غفیر نگل جائے گا ۔
قارئین وطن ! جب قومی لٹیرا شہباز شریف حلف لینے کے لئے ایوان صدر پہنچا تو صدر علوی نے اس ڈاکو سے حلف لینا نہ صرف اپنی توہین سمجھی بلکہ کروڑ پاکستانیوں کی توہین سمجھی عمران خان کے تمام کے تمام کامریڈز نے اسمبلی سے استعفی دے دیا اور اس چور کی موجودگی کو پارلیمنٹ کی تو ہین سمجھا واہ اللہ کی شان کے قائد اعظم کے پاکستان کو جرنل باجوہ نے چند سکوں کے عوظ اپنا ضمیر بیچا اپنے حلف کی توہین کی اور بیگرز آر ناٹ چوزرز کو زبردستی امریکی اشارہ آبرو پر وزیر اعظم بنوا کر قوم کو رونے پر مجبور کردیا ہے ۔ یارانِ سیاست آج میں اپنے آپ سے شرمندہ ہوں کہ جرنل باجوہ کو بڑا آپ رائیٹ فوجی سمجھتا رہا یہی نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم صفدر اس کو مرزئی بتاتے تھے اور میں اپنے کالموں میں اس کیلئے صفائی پیش کرتا تھا لیکن یہ نہ تو سنی مسلمان نکلا نہ مرزئی بلکہ یہ تو چوروں اور ڈاکوں کے قبیلہ کا ایک رکن نکلا جس کے بارے تین لاکھ ریٹائیرڈ فوجی تنظیم کے صدر برگیڈائیر شاہد اور میجر جرنل اعوان کا کہنا ہے کہ اس کو بلجئیم میں ڈالروں کا تحفہ مل گیا ہے جرنل صاحب آپ کے ساتھ جتنے بھی کور کمانڈر یا آئی ایس آئی کے سربراہ جو جو اس سازش میں شریک جرم ہے قوم نہیں بخشے گی اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا ایک قومی وقار بلند کرنے والے عمران خان کو امریکہ کے کہنے پر راستہ سے ہٹایا گیا جیسے عمران خان اپنی جماعت کے نام پر ووٹ لینے والے منحرفین کو کہتا ہے کہ تمھارے بچے ساری زندگی منہ چھپاتے پھریں گے جرنل تمھار بھی یہی حال ہو گا ۔
قارئین وطن ! اب انقلاب برپا ہونا چاہئے جس طرح پوری دنیا کے قریہ قریہ سے احتجاجی مظاہرے نکل رہے ہیں بچوں بڑے بوڑھوں نے عمران کے ساتھ اپنا حب الوطنی کا ثبوت دے دیا ہے ان ججوں ، جرنلوں اور بے ضمیروں کے ساتھ ساتھ تمام اس میڈیا کا بھی حشر کر دینا چاہئے جو لوگوں کو من گھڑرت خبروں سے عوام کو حق بات کرنے کی راہ سے ہٹاتا رہا ۔ جب میں کالم درج کر رہا تھا تو ٹیوی پر خبر چل رہی تھی کہ نیب کے دفتر سے نیب کے ایک افسر نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسوں کی فائیل غائیب کرنے کی کوشش کے اب دیکتھے جائیے آگے آگے کیا کیا غائیب ہوتا ہے یا جلتا ہے ۔
قارئین وطن ! تمام قوم خراج تحسین کی مستحق ہے کہ وہ عمران کا ساتھ دینے پر باہر نکلی ہے امپورٹیڈ حکومت کے خلاف عمران خان اللہ کا شکر عطا کرو کہ قوم نے تمھارے حکم پر گھروں سے باہر نکل کر بے ضمیروں اور غداروں کو ان کی منحوس شکلیں دکھا دیں ہیں اور سازشیوں کو بتا دیا ہے کہ بہت جلد عمران خان واپس اقتدار میں آکر دوبارہ پاکستان کا نام بلند کرے گا ۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے شہروں میں نکلنے والے جلوسوں کو اپنا رخ سپریم کورٹ کی جانب کرنا چائیے تاکہ ان کا ضمیر بیدار ہو کہ چوروں اور ڈاکوں کو ضمانتیوں پر رہا کیا ہو ا ہیاورغیور حکومت کو سازش کے ذریعے گھر چلتا کیا غیور عوام ، غیور عوام ، غیور عوام اب ہمیں گھر نہیں بیٹھنا بلکہ سراپا احتجاج بلند رکھنا ہے کہ فائنل فیصلہ ہونا اب لازم ہے کہ چوروں کو پابند سلاسل ہونا لازم ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here